• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق شہادت، سیاسی و مذہبی قیادت کا گہرے رنج کا اظہار

جمعیت علما اسلام (س) مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے شہادت پر سیاسی و مذہبی قیادت نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانا سمیع الحق کی شہادت پر سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے سانحہ قرار دیا ہے۔

نوازشریف نے اپنے بیان میں مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائےاور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرماتے ہوئے پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

راجا فاروق حیدر نے قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور اپیل کی ہے کہ عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

صادق سنجرانی نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت عالم اسلام کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ان کی شہادت افغانستان اور پاکستان پر اثر انداز ہوگا، وہ ایک پر امن عالم دین تھے، اور ہرقومی مسلے پر آواز اٹھاتے تھے،پاکستان ایک بڑے عالم دین سے آج محروم ہوگیا۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی و سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے جمعیت علمااسلام (س) کے سربراہی کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ن لیگ کے احسان اقبال، مریم اورنگزیب اور حمزہ شہباز نے بھی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ عالم دین اور پاکستان کے ممتاز سیاستدان کی حیثیت سے پہنچانے جاتے تھے۔

ن لیگی رہنمائوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا کا قتل ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش لگتی ہے، ان کے قتل کا واقعہ گہرے دکھ اور صدمے کا باعث ہے، اللہ تعالی ان کے شاگردوں کو صبر اور حوصلہ عطاکرے، ہم ان کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت کرتے ہیں،حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے لئے فوری اقدامات کرے۔

قمر زمان کائرہ نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مولانا مذہبی اور سیاسی حیثیت سے قدآور شخصیت تھے،ان کی بہت خدمات ہیں ۔

پی پی رہنمائوں نے کہاکہ ان کی شہادت سیکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،مولانا کی شہادت ملک کا ایک بڑا نقصان ہے۔

تازہ ترین