دبئی (سبطِ عارف)دبئی میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز، ولی عہد نے خود سفر کر کے اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایک بار پھر جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے آگے نکل گیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 میں شرکت کرنے کیلئے مکمل خودکار (بغیر ڈرائیور) ٹیکسی میں سفر کرکے تقریب میں پہنچے اور دبئی میں مستقبل کی ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ دبئی میں اب اگلے ماہ سے 100 بغیر ڈرائیور والی ٹیکسیاں چلتی نظر آئیں گی۔