لاہور(پرویز بشیر سے) پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف بھی بسنت کی بعض تقاریب میں حصہ لیں گے نواز شریف نے ایک دن اندرون شہر میں بسنت منانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے وہاں نواز شریف پرانی یادوں کو تازہ کریں گے نواز شریف لاہوری کلچر کے دلدادہ ہیں بسنت کے حوالے سے انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے ،گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس تگ و دو میں رہے کہ محفوظ بسنت کیسے منائی جائے اس دوران انہوں نے پنجاب کے کلچر سے دلچسپی رکھنے والوں سے متعدد بار میٹنگز کیں نواز شریف بچپن اور لڑکپن میں اندرون شہر میں کافی وقت گزار چکے ہیں بسنت کے حوالے سے ان کا موقف ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر اور موسمی تہوار ہے اس سے پنجاب کا کلچر اجاگر ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔