کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کلی خوشاب یونٹ کے سابقہ جنرل سیکرٹری مولوی بور محمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی اورسیاسی جماعت ہے جو ہر فیصلہ قرآن وسنت اورملکی مفاد میں کرتی ہے اور جمعیت علماء اسلام کی حالیہ گورننگ باڈی جو مرکزی کنوینر مولانا راشد سومرو کی قیادت میں بنی ہے دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوںنے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کیلئے مولانا خورشید احمد کو کنوینر مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ رکن سازی سے لیکر انتخابی عمل تک اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیںگے۔