ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کا درجہ حرارت کم ہونے سےخنکی بڑھ گئی۔ گزشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 درجے کمی واقع ہوئی ہے کو کم ہوکر 28 ڈگری کی سطح پر آگیا ہے جس کی وجہ سے سردی کا احساس بڑھنے لگا ۔ شہریوں نے پنکھوں کا استعمال ختم کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کا احساس مزید بڑھے گا ۔