ملتان(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل اور 3 نومبر 2007 کو مشرف کیطرف سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہو گی،وکلاء مقدمات کی پیروی کےلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ڈسٹرکٹ بارکےعہدیداروں نےجمعیت علمائےاسلام(س) کےسربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت اورملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔