لاہور (خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق سے آل پاکستان امن کارواں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میںامن کے سفیر خصوصی قابلیت کے حامل بچے اور الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈائون سنڈروم کے انسٹرکٹرز بھی شامل تھے۔ خصوصی بچوں نے فاضل چیف جسٹس کو امن کا جھنڈا پیش کیا۔ چیف جسٹس محمد انوارالحق نے خصوصی بچوں کے آل پاکستان امن کارواںکو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔فاضل چیف جسٹس نے وفد میں شامل بچوں کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحائف اور سوینیئرز بھی دیئے۔