کوئٹہ (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی)عالمی نمبر 80 پاکستان کے فرحان محبوب نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں عالمی نمبر 29 میکسیکو کے سیسر سالازارکو ٹف ٹائم دیا، پہلے دونوں سیٹوںمیں کامیابی کے بعد غیرملکی کھلاڑی تیسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔عالمی نمبر 105 پاکستانی کھلاڑی شاہ جہان خان اورعالمی نمبر 39 ملائشیا کے نافزوان عدنان کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ایک گھنٹے جاری رہا اس میں نافزوان نے پانچ میں سے تین سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ دیگر میچوں میں ہانگ کانگ کے لیو اے یو نے پاکستان کے عبدالمالک کو جبکہ عالمی نمبر 16 انگلینڈ کے جیمز ڈکلن نے احسن ایاز کو شکست دی۔