پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ الرٹ جاری کردیاسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز (ایس ایس پی) پشاور جاوید اقبال کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہیں لاحق سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو بھی سکیورٹی خطرات ہیں لیکن اُس کے باوجود انہوں نے پشاور کا دورہ کیا اور ایک احتجاجی جلسہ میں شرکت بھی کی حالانکہ اُنہیں پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔