ملتان (نمائندہ جنگ) چالان کرنےپرٹریفک وارڈن اوروکیل کے مابین تلخ کلامی کےبعدوکلا نےکچہری چوک سے8نمبر تک کی سڑک دونوں اطراف سے بند کردیں،ڈی ایس پی نےروڈ کھلوای۔ گزشتہ روزایڈوکیٹ قاسم محبوب ضلع کچہری آرہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نویدنےرولزکی خلاف ورزی کےالزام پرچالان کرناچاہاجس پرصدرڈسٹرکٹ بارمحبوب سندیلہ سےفون پربات کرانےکےبعد وارڈن اور وکیل کا جھگڑا ہوگیاجس کےبعدوکلا نےچوک کچہری سے8نمبرتک کی سڑک کودونوں طرف سےگاڑیاں لگاکربندکردیاجس سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب اطلاع ملنےپر موقع پرپہنچےاوربار عہدیداران سےملاقات کی اور کارروائی کی یقین دہانی پرمذاکرات طےپاگئےجس پروکلا نےروڈکھول دیا ۔