ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ پر پودے لگائے گی جبکہ کمپنی کی دیگر اراضی پر بھی پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوارالحق نے محکمہ جنگلات سے 10ہزار پودے خرید لئے ہیں ، شجرکاری کیلئے یہ پودے حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ پر لگائے جائیں گے جبکہ دیگر پودے خیام سینما ورکشاپ سمیت دیگر اراضی پر لگانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔