کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمٰن سلیم قریشی میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ چچا بشیر لیاقت علی درانی ودیگر نے بیان میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کو آبادی کے حساب سے وسائل دئیے جائیں کیونکہ کوئٹہ کی آبادی اس وقت چالیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے کوئٹہ شہر کا بڑا المیہ یہ ہے کہ دارالحکومت اور بڑے شہر ہونے کی وجہ سے اندرون صوبہ عوام خشک سالی اور بے شمار مسائل کے شکار لوگ یہاں کا رخ کررہے ہیں جو شہر کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کررہےہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اندرون صوبہ دیہی علاقوں میں ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملکر عوام کو تعلیم صحت زراعت اور گلہ بانی کی سہولت فراہم کرے خصوصاً زمینداروں کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی اور خواتین کی فلاح و بہبود کے پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ شہروں کی طرف آبادی کو بڑھنے سے روکا جائے۔