کوئٹہ (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) عالمی نمبر 16 انگلینڈ کے جیمزڈیکلن اور عالمی نمبر 22 ہانگ کانگ کے لیو اے یونے او جی ڈی سی ایل بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دونوں کھلاڑیوں نے لیگ رائونڈ کے تین میںسے دو دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔عالمی نمبر 39ملائشیا کے نافزوان عدنان اور پاکستان کھلاڑی فرحان محبوب، احسان ایازاور شاہ جہاں خان دو دو میچز میں سے ایک ایک جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے باقی دو کھلاڑیوں کا فیصلہ لیگ کے تیسرےدن کے میچز پر ہوگا۔ پیر کو لیگ رائونڈ کا تیسرا اور آخری دن ہے ، منگل کو سیمی فائنل اور بدھ کو فائنل کھیلا جائےگا۔ اتوار کو لیگ کے دوسرے دن کے کھیلوں کا آغاز چیر مین لیگ پرنس آغا عمر احمد زئی نے سکواش کورٹ میں شاٹ کھیل کر کیا۔