نواب شاہ ( بیورو رپورٹ) بینظیر آبادڈویژن تین ماہ سے مستقل کمشنر کے تقرر سے محروم ہے ،سرکاری امور اور عوام کے مسائل کے حل میں شدیددشواریوں کا سامنا ہے ۔31اگست کواکرم علی خواجہ کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل کمشنر آغا ناصر کو اضافی چارج دیا گیا تھا اور وہی تاحال کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، مستقل کمشنر نہ ہونے سے کمشنر سیکریٹریٹ کے قیام کا منصوبہ التوا کا شکار ہے تو دوسری جانب 239 ایکٹر پر مشتمل اسپیشل انڈسٹریل زون جو 1996ء میں قائم کیا گیا تھا اس کو بھی فنکشنل نہیں کیا جاسکا ۔