• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی ہوگیا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی ہوگیا،سردی میں اضافہ ،مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ،شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2،زیارت منفی4، بارکھان10، دالبندین4 ،گوادر17، قلات4، خضدار10 ،لسبیلہ15، نوکنڈی4،سبی9،تربت14،اور ژوب میں 9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گوجرانولہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور بعض علاقوں میں بالکل ہی دم توڑ گیا،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،شہریوں کاکہنا ہے کہ ہمیشہ سردیوں میں گیس پریشر دم توڑ دیتا ہے ،گیس حکام اس جانب توجہ دیں ،اور شہریوں کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین