• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ اور اپریل بہت اہم ،شریف برادران اس بار ترکی بھاگنے والے ہیں،شیخ رشید

لاہور (ایجنسیاں) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں مارچ اور اپریل بہت اہم ہیں ،شریف برادران اس بار ترکی بھاگنے والے ہیں، نیب پنجاب میں 12بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑنا چاہتی ہے مگر حکمران انہیں بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں، ملکی حالات گمبھیر سے ایک قدم آگے جاچکے ہیں ،اب خونی انقلاب سے ہی تبدیلی آئے گی۔جیلیں تو صرف غریبوں کے لیئے رہ گئی ہیں کوئی بڑا کرپٹ جیل میں نہیں ہے ، بڑی کرپشن والے تو پروٹوکول میں اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین