چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا، بنچ نمبر ایک میں عدالت نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس اور زلفی بخاری نااہلیت کیس کی سماعت کرنا تھی ۔
دوسری جانب پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت بھی نہیں ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرآئی سی میں چیف جسٹس پاکستان کا طبی معائنہ ہوا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔