چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو صحت یابی کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے چھٹی مل گئی۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اسپتال سے رخصت ہوتے وقت صحافیوں سے مصافحہ کیا اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آر آئی سی کے ڈاکٹرز نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔
بنچ نمبر ایک میں عدالت نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس اور زلفی بخاری نااہلیت کیس کی سماعت کرنا تھی، پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت بھی نہیں ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنے کے بعد انجیو پلاسٹی کر کے اسٹنٹ ڈالا گیا تھا اور ان کی بند شریان کھول دی گئی تھی۔