• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی طبیعت بہتر، گھر منتقل، آج عدالت لگائیں گے

اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس ثاقب نثار کی طبیعت میں بہتری آنے لگی اسپتال سے گھر شفٹ ہوگئے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اب بالکل ٹھیک ہوں، آج سے دوبارہ کام شروع کروں گا۔ان کو اتوار کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں پر انکی دل کی ایک بند شریان کو کھولا گیا جسکے بعد ان کا وقفہ وقفہ سے معائنہ کیا جاتا رہا۔ آر آئی سی کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے۔دوسری جانب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گزشتہ روز فارغ ہونے کے بعد انہوں نےکہاہےکہ وہ آج(منگل) دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

تازہ ترین