لاہور (مانیٹرنگ سیل) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کو 9 نومبر کو پھر طلب کرلیا، اس سے پہلے سلمان شہباز کو نیب حکام ایک مرتبہ طلب کر چکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہباز کو بھی بیان دینے کیلئے طلب کر لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزاد ے حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی تفصیلا ت طلب کر لی گئیں ہیں۔