لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب ایسوسی ایشن فار دی ڈیف کے سربراہ ثناء اللہ شاکر، شیخوپورہ صدر عادل عمران، شیخوپورہ سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں گونگے وبہرے افراد میں خدمت کارڈ تقسیم نہیں کیے گئے۔ وزیراعلیٰ ، وزیرسوشل ویلفیئر، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ شیخوپورہ میں گونگے وبہرے افراد کیلئے ٹرانسپورٹ برائے 50%رعائتی کارڈ کا فوری طور پراجراء کیا جائے۔