پنجاب کے شہر شیخو پورہ کی پولیس نے شر پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 110 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ان میں سے 482 شر پسندوں کے خلاف گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ، پولیس اور شہریوں کو زخمی کرنے کے الزامات کے تحت انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ڈی پی او شیخو پورہ جہانزیب نذیر نے بتایا کہ موٹر وے کوٹ رنجیت کے مقام پر گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ، پولیس اور شہریوں کو زخمی کرنے میں ملوث 110 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔
ان ملزمان کی شناخت ویڈیوز کے ذریعے کی گئی، ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں8 مقدمات درج ہیں، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔