• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اور مریم اورنگزیب میں نوک جھونک

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خلا میں جانے کی تیاری کرنے کے بجائے کام کریں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن والوں کوشوق ہے تو ان کی خلائی مخلوق سے بھی ملاقات ہو جائے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نےاسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکی، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے پورے کریں،عوام فسادی سیاستدانوں کو پہچان گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر کا حساب لئے بغیر بھاگنے نہیں دیں گے،چین میں جو سبکی ہوئی یہ ہی روش رہی تو دنیا بھر میں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذاتی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے خدارا ملک کو داو پر مت لگائیں،انشااللہ جتنے دن بھی رہیں گے، ہماری کارکردگی پر ہی بھیک مانگیں گے، گزشتہ قائد حزب اختلاف کا پیکج چیک کریں جو انھیں سابقہ حکومت سے ملا تھا۔

فواد چوہدری نے ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو فساد فی الارض پھیلا رہے ہیں ، وہ دو سے تین تعداد میں ہر جماعت میں ہیں ، ہمیں لوگوں کا انتظام کرنا ہے ، ہم نے آسان حل بتایا ہے کہ فساد بھی نہ ہو اور زمین بھی پاک ہو جائے ۔اپوزیشن والوں کوشوق ہے تو ان کی خلائی مخلوق سے بھی ملاقات ہو جائے۔

اس سے قبل خلا میں سیاستدانوں کے بھیجے جانے سے متعلق بیان کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنی گئی جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ فسادیوں کو خلاء میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، اس طرح تو اُس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔

تازہ ترین