• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسکوائش:فرحان محبوب باہر، ڈیکلن جیمز اور لیو اے یو فائنل میں

فرحان محبوب نے سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مخالف کھلاڑی کو زیر نہ کرسکے

انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز اور لیو اے یو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے ایک گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں ہانگ کانگ لیو اے یو کا سخت مقابلہ کیا لیکن عمدہ کارکردگی کے باوجود وہ لیو کو شکست نہ دے سکے۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز اور ملائیشیا کے نافزوان عدنان کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا اور نافزوان عدنان نے 5/11، 11/4، 8/11، 11/5 اور 11/13 سے اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی فرحان محبوب نے اور ہانگ کانگ کے لیو اے یو کے درمیان مقابلہ شائقین کی بھرپور دلچسپی کی سبب بنا۔ لیو نے پہلا سیٹ 5/11 اور دوسرا سیٹ 5/11 سے جیت لیکن اس کے بعد فرحان محبوب نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 12/10 اور 11/8 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ پانچوں سیٹ میں لیو نے ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6/11 سے فتح اپنے نام کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین