• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا وجود ثمر آور ثابت ہو گا: سیمینار

ملتان(پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اداروں میں اچھی تدریسی ٹیموںاور بہترین ماحول کی ضرورت ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز بہترین تعلیمی ماحول اور راہنما اساتذہ کی بہترین ٹیم پر مشتمل واحد ادارہ ہے، ملتان میں سنٹرل پنجاب ا ٓف یونیورسٹی کا وجود خطے کے لئے انتہائی ثمر آور ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں نئے آنے والے طلبا وطالبات تعارفی و استقبالیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بہترین معیاری نظام تعلیم کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پر کیمپس ہیڈ پروفیسر نصیب الدین قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ملک کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے۔ سیمینار میں طلبا وطالبات کو کورسز ،ادارہ کے متعلق مکمل آگاہ کیا۔ سیمینار سے پرویفسر ڈاکٹر اعجاز احمد، پروفیسر متین احمد، پروفیسر ارسلان نے طلبہ کو مختلف کورسز ،چار سالہ پروگرامز کے متعلق بریفنگ دی۔تقریب میں نقابت کے فرائض پروفیسر شکیب احمد نے انجام دیئے پروفیسر ڈاکٹر اجمل، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین