پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت جج منیر عباسی نے دوکانوں ، کیبین اور دیگر سرکاری املاک کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی گلیات اسد علی شاہ اور سابق ڈپٹی کمشنر مردان دلدار دانش کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرد یئے ۔ گزشتہ روز جب فاضل جج نے ملزمان اسد علی شا ہ ساکن شاہ حبیب اللہ کالونی ایبٹ آباد کینٹ اور دلدار دانش حبیب روڈ رسالپور کینٹ کے خلاف دائر ریفرنس میں سماعت شروع کی تو اس دوران دونوں ملزمان عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہ ہوئے ، عدالت نے کئی بار طلب کرنے کے سمن جاری کیں ، لیکن ملزمان عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل کو ملزمان کے خلاف کارر وائی کرنے اور انہیں 10نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرد یئے