قومی اسمبلی میں تحریک انصاف وزیر مملکت برائے مواصلاحات مراد سعید نے ایک بار پھر جوشیلا انداز اپنایا اور پانی چوری سے متعلق اعداد و شمار سامنے لانے کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان پانی کے حوالے سے گرما گرمی ہوئی۔
اپنے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے چوری ہونے والے پانی کے اعداد و شمار میں سب کے سامنے لاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ان کا احتساب ہوگا، روک سکو تو روک لو۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی جتنا بھی شور مچائے،سب کو پتا ہے چور اور ڈاکو سگے بھائی کون ڈکلیئر ہوئے ہیں، اگر وہ اپنی جائیداد کی رسیدیں نہ دکھا سکیں تو وہ بھی مجرم ہیں۔