وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کو5 سے6 ارب ڈالر ملیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہوسکتا ہے لیکن ہم نے صرف عالمی مالیاتی فنڈ پر ہی درو مدار نہیں رکھا،دو ماہ میں ہم نے دیگر کام بھی کئے۔
ان کا کہناتھاکہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ایسا کچھ نہیں کریں جو پاکستان کےلئے نہیں کرنا چاہیے،ہم اس وقت مذاکرات کی اچھی پوزیشن پر ہیں۔
اسد عمر نے یہ بھی کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم دو ہفتوں کےلئے پاکستان آئی ہے ،مختلف ملاقاتیں ہوں گی ۔
وزیر خزانہ نے چین سے 6 ارب ڈالر آنے کی تاثر کی نفی کی اور کہا کہ ہم نے چین سے دو امور پر بات چیت کی ہے کہ ایک پاکستان درآمدات کو دوگنا کرنے اور دوسرا فنڈز لینے کے حوالے سے جس پر فی الحال مذاکرات ہونے ہیں۔