• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ اورمنیجرمیں تلخی ،ہاکی فیڈریشن خاموش،انکوائری کمیٹی نہیں بنی

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران مسقط میں ٹیم کے منیجر حسن سردار اور کوچ محمد ثقلین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر خاموشی اختیار کرلی، دو ہفتے گذرنے کے باوجود واقعے کی انکوائری کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔ ہاکی حلقوں کے مطابق پی ایچ ایف نے ورلڈکپ کے لئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کرکے اس متعلق اپنی نیت کا اظہار کردیا ہے۔حالانکہ ثقلین کو صدر خالد کھوکھر نے یقین دہانی کرائی تھی دریں اثنا ٹیم منیجر نے مذکورہ ایونٹ میں کارکردگی اور کوچ محمد ثقلین کے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ پی ایچ ایف کو جمع کر ادی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ایشیائی ٹیموں کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس حوصلہ افزاء رہی ہے جس سے یورپی ٹیموں کے خلاف اچھی امید کی جاسکتی ہے۔ گوکہ بھارت کے سامنے کھلاڑی دبائو کا شکار تھے، تاہم فائنل میں مقابلے کی صورت میں نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل معاشی بحران سے نکالنے کی بھی تجویز دی ہے۔ ثقلین کے بارے میںکہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ نامناسب رویہ رکھتے تھے ۔
تازہ ترین