ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام جدید سرائیکی تحریک کے بانی اور ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی کے پی ایچ ڈی مکالے سرائیکی مرثیہ کی تعارفی تقریب کے سلسلے میں سرائیکی ادبی کنونشن آج ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تقریب کی صدارت کریں گے۔