• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کو قوانین اور اداروں کے فیصلوں کے جائزہ کا اختیار ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو قوانین اور ریاستی اداروں کے فیصلوں کے جائزہ کا اختیار ہے۔سپریم کورٹ میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے وفد نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریاست کے تینوں ستونوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے قوانین میں جدت لانا ضروری ہے، پرانے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ کو قوانین اور ریاستی اداروں کے فیصلوں کے جائزہ کا اختیار ہے۔
تازہ ترین