• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈونٹ اسمائل شیری!آئی ایم سیریس ‘‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(جنگ نیوز)سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنی سنجیدگی کا یقین دلانا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے سینیٹ سے خطاب کے دوران کہاکہ ’ ڈونٹ اسمائل شیری! آئی ایم سیریس‘۔۔ یہ کہتے ہی وزیر خارجہ کو خود بھی ہنسی آگئی۔ وزیر خارجہ کے جملے پر شیری رحمٰن کے ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سینیٹر رضا ربانی بھی مسکرا اٹھے۔اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یمن کے معاملے میں ثالث کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں، کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ہم یمن تنازع کا حصہ بنیں۔

تازہ ترین