• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی کے ایک ریسٹورنٹ میں باکس نما روبوٹ متعارف


چین کے شہر شنگھائی کے ایک ریسٹورنٹ میں باکس نما روبوٹ متعارف کروائے گئے ہیں جو ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کی ٹیبل تک گرما گرم کھانا پہنچاتے ہیں اور انتہائی پھرتی سے بطور ویٹر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں۔

چینی علی بابا کمپنی کے مطابق ربوٹس متعارف کرنے کا مقصد کام کے بوجھ کو کم کرنا ہے جس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے گاہک اپنا آرڈر آن لائن دیں گے جس کے بعد ربوٹ صرف چالیس سیکنڈ میںآرڈر لے آتا ہے۔

واضح رہے یہ ربوٹ ویٹرز چین میں جاری انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین