• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی لڑکےنے اُلٹا لٹک کرسیکنڈوں میں ریوبک کیوب حل کردیا

12سالہ ماہر چینی لڑکے نے اُلٹا لٹک کرسیکنڈوں میں ریوبک کیوب حل کرکے نہ صرف بڑے بڑو ں کو حیرت میں ڈالدیا بلکہ عالمی ریکارڈبھی بنا دیا۔


اسے کہتے ہیں مہارت، چین میں ہونیوالے ایک مقابلے میں ایک با صلاحیت لڑکے نے چندلمحوں میں مشکل ترین ریوبک کو اُلٹے لٹک کر حل کر تے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔Que Jianyuنامی بارہ سالہ چینی لڑکے نے15.84سیکنڈوں میں اُلٹا لٹک کرریوبک کیوب حل کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا۔

تیز رفتاری میں اپنی ذہانت کی بدولت ریوبک کیو ب کو صرف چند لمحوں میں حل کرنے والے اس لڑکے نے اس سے قبل بھی کئی کارنامے سر انجام دے چکا ہے اور 6سے زائدگینز ریکارڈزکا مالک ہے اور ریوبک کیوب حل کرنے میں اپنی کاریگری کا عملی نمونہ پیش کر چکا ہے جو کہ یقیناًمہارت اور پر یکٹس کا بہترین مظاہر ہ ہے۔

تازہ ترین