• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ڈونکی کنگ دیکھی بہت شاندار فلم بنائی ہے، بھارتی فلمساز آشوانی ملک

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) ہندوستا ن سے آئے ہوئے نامور بھارتی فلم رائٹر اور فلم ساز آشوانی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔میرا ماننا ہے کہ کلچر کا تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونا چاہئے اس طرح نہ صرف ہمیں ایک دوسرے کی فلموں سے سیکھنے کو ملےگا بلکہ لوگوں کے درمیان فاصلے بھی کم ہونگے۔یہ باتیں انہوں نے فلم اسکریننگ سے متعلق کراچی میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران نمائندہ جنگ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیں۔انکا کہنا تھا کہ شعیب منصور کی خدا کے لئے اور بول دیکھیں ہیں دونوں فلمیں مجھے بہت اچھی لگیں۔یہاں آ نے کے بعد حال ہی میں دی ڈونکی کنگ فلم دیکھی بہت شاندار فلم بنائی ہے اس فلم میں پولیٹیکل سٹائرہے،انیمیشن اچھی ہے،اسٹوری ٹیلنگ اچھی ہے،اس طرح کی فلمیں ہندستان میں ریلیز ہونی چاہئے ۔

تازہ ترین