کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم پر چین کی نجی کمپنی کی انتظامیہ اورملاز مین کے درمیان تنازع کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی نے بھی چین کی نجی کمپنی کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں ہیں ، ڈاک ورکرز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر دیا گیادھرنا 45 ویں روز جمعرات کو بھی جاری رہا،ڈاک ورکرز کا مطالبہ ہے کہ چینی کمپنی سے ان کی رکی ہوئی 5 ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرائی جائیں۔