• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیامیں سب سے محفوظ ریلوے کے سفرکوسمجھاجاتاہے،ڈی ایس ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان امیر محمد داؤد پوتانے کہاہے کہ لاہورسے کراچی کیلئے چلنے والی ایک ٹرین کیلئے 22ہزارافرادکام کرتے ہیں تب ٹرین چلتی ہے۔،وہ ریلوے بیڈمنٹن ہال میں سیفٹی کانفرنس سےخطاب کررہے تھے،انہوں نے مزیدکہاکہ دنیامیں سب سے محفوظ ریلوے کے سفرکوسمجھاجاتاہے۔ دوران ڈیوٹی مسافروں سے عملے کارویہ اس طرح ہوتاہے جس طرح وہ ٹکٹ اپنی جیب سے مسافرکودے رہاہے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوناچاہئےمسافرہے توآپ کی ملازمت ہے۔کانفرنس سےڈوثزنل ٹرانسپورٹیشن افسرطاہرمسعودمروت،ڈویژنل میکنکل انجنیئرشہزاد جاوید، ڈویژنل ایگزیکٹو انجنیئر عابد رزاق نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین