• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9ہزار416عمارتیں خطرناک قرار،ملتان میں 1567

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے خطرناک عمارتوں کے سروے میں 9ہزار 416عمارتوں کو خطرناک عمارتوں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملتان میں کل 1567عمارتوں کی خطرناک ڈکلیئر کیا گیا، 831عمارتیں مسمار کی گئی ہیں، 724عمارتوں کی مرمت کی گئی ، 12عمارتوں کے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو سکا ، اندرون شہرسمیت دیگر علاقوں میں 59عمارتوں کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔
تازہ ترین