• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی ،جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانیکی منظوری

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)اعلیٰ عدالتوں میں ججز کے تقرر کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہرمن اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کی اور اس میں پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور جاوید عباسی، تحریک انصاف کے نعمان وزیر جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین