اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی جمعرات کو حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔شیخوپورہ پولیس ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار حادثے میں محفوظ رہے، چیف جسٹس ثاقب نثار زخمیوں کی عیادت کرنے ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔