• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست جاری ہے، حمزہ شہباز

لاہور( نمائندہ جنگ) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست جاری ہے، 30 دن ہوگئے شہبازشریف کیخلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،عمران خان اب کنٹینرسے نیچے اترآئیں،ہم سے غلطی ہوئی جونیب کا کالا قانون ختم نہیں کیا۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا دہرا معیار ہے، شہبازشریف کو صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا جاتا ہے، 30 دن ہوگئے لیکن شہبازشریف کیخلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،وزیراعظم کی اپنی کابینہ میں نیب زدہ لوگ شامل ہیں۔
تازہ ترین