• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی:نئی دلی میں ٹرکوں کے داخلے پرتین روزہ پابندی

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ برقرار ہے،اوردلی حکام نے موجودہ صورتحال کے باعث شہر میں تین روز کیلئے ٹرکوںاور لاریوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

واضح رہے کہ نئی دلی میں فضائی آلود گی کی حدعالمی معیار کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے، جبکہ 25گنا کو عالمی طور پر محفوط قرار دیا گیا ہے،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نئی دلی کو خطرناک فضائی آلودگی کا سامنا ہے جس کے باعث مقامی شہریوں کو سانس اور گلے کی مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں اور اسکے دوکروڑ شہری سردیوں میں سخت مشکل میں گزارہ کرتے ہیں۔

اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے دہلی کی شہری حکومت نے شہر میں تین روز کیلئےبھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگائی ہے ،البتہ خوراک اور دیگر اہم اشیا لے جانے والے ٹرکوں پر پابندی نہیں ہوگی ، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ڈیزل والی گاڑیاں گھروں پر ہی چھوڑ کر باہر نکلیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے بیس انتہائی آلودہ شہروں میں چودہ بھارتی شہروں کو شامل کیا ہے جن میں سے نئی دہلی ایک ہے۔گزشتہ بدھ کو دیوالی کی تقریب کے موقع پر دہلی کے شہریوں نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اس عدالتی حکم نامے پر بھی عمل نہیں کیاجس میں انھیں دیوالی کے دوران پٹاخیں اور آتش بازی کے استعمال سے منع کیا گیا تھا، نتیجتاً اس سے بھی آلودگی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین