• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین فوجی افسر پر کئی دہائیوں تک روس کے لیے جاسوسی کاالزام

آسٹرین فوج کے ایک ریٹائرڈ کرنل پر روس کیلئے کئی دہائیوں تک جاسوسی کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آسٹرین چانسلر سیبستیان کرز نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسر جو کہ کرنل کے عہدے پر فائز تھا ، اس نے 1990 سے روسی انٹیلی جنس کیلئے کام شروع کیا اوریہ سلسلہ 2018 تک جاری رہا اور وہ خفیہ معلومات روسی انٹیلی جنس تک پہنچاتا رہا۔

دریں اثنا اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد آسٹرین وزیر خارجہ کیرین نیسل نے ویانا میں موجود روسی سفیر کوطلب کرلیا ہے، جبکہ آسٹرین وزیر خارجہ نے اپنا روس کا آئندہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔

تازہ ترین