پشاور(نامہ نگار)صو بائی حکومت نے ایک روز قبل ڈپٹی کمشنر مردان تعینات ہونے والے طیب عبداللہ سمیت 8 افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کو آرڈنیٹر پراونشل ایمر جنسی آپریشن سنٹر پولیو محمد عابد خان کو ڈپٹی کمشنر مردان ٗ ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد طیب عبداللہ کو ڈپٹی کمشنرشانگلہ ٗآئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ کو محکمہ سٹیبلشمنٹ رپورٹ کر نے،سپر نٹنڈنٹ جیل خانہ جات مسعود الرحمان کو آئی جی جیل خانہ جات ٗکنزرو ویٹر فارسٹ لوئر ہزارہ اظہر علی شاہ کو چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ملاکنڈ ٗ کنزر ویٹر آف فارسٹ ایبٹ آباد جاوید ارشد کوچیف کنزر ویٹر آف فارسٹ ناردرن فارسٹ ایبٹ آباد ٗ ڈائریکٹر سی ڈی ای اینڈ جی اے ڈی ڈائریکٹر یٹ آف فارسٹ ڈیپارٹمنٹ شیخ احمد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور تعینات کیا گیا ہے ۔