کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوالیفائر ہانیہ نوید نے بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئر انڈر17 رائونڈ میں ذیشان بچانی کو شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں ذیشان بچانی، ناصر بچانی اور عبدالمجید کامیابی حاصل کرلی۔ ذیشان بچانی نے عابد بلوچ کو، عبدالمجید نے شعیب عباس کو شکست دی جبکہ عبداللہ خان نادر بچانی کے خلاف ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انڈر17 میں بلال خان نے، انڈر15 کے کوارٹر فائنل میں مجاہد اللہ، عثمان سعید، انڈر 13 کے سیمی فائنل میں ریان سہیل نے یحیی کو، انڈر11 کے سیمی فائنل میں ایس دانش نے طحہ عمان کو اور انڈر9 میں عبداللہ آفتاب نے ساریم عمران کو شکست دی۔