کوئٹہ (سٹی ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت گوادر میں بدامنی ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے ، جرائم کی وارداتوں نے گوادر کے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ، معیشت و تجارت تباہ ، عوام کی جان ومال غیر محفوظ ہیں ، جماعت اسلامی ، جے آئی یوتھ گوادر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگی ، عوام باالخصوص نوجوان امن و امان کے قیام کیلئے ہمارا ساتھ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے واقعات کے خلاف جے آئی یوتھ کے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر جے آئی یوتھ کے رہنما شکیل بلوچ ، عبدالرزاق ، جماعت اسلامی گوادر کے امیر مولانا لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ گوادر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے ضلع میں چوری کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں ، غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ،امن کے قیام ترقی وخوشحالی کے حوالے سے حکومت صرف بے عمل اعلانات کر رہی ہے،جبکہ ترقی وخوشحالی کیلئے امن وامان بنیادی شرط ہےحکومت ضلع گوادر کے عوام کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے نجات دلائیں۔