کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔ راولپنڈی کے درمیان نئی چلنے والی راولپنڈی ایکسپریس (109UP/110DN)کوپانچ مزید اسٹیشنوں پر رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس(109UP) لاہور سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر 10بجکر56منٹ پر گوجرنوالہ ، 11بجکر 25منٹ پر وزیرآباد، 11بجکر 43منٹ پر گجرات ، 12بجکر 03منٹ پر لالہ موسیٰ ، 12بجکر 36منٹ پر جہلم ، 2بجکر 30منٹ پرچکلالہ اور 2بجکر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے یہ ٹرین راولپنڈی ایکسپریس (110DN)رات 8 بجے روانہ ہوکر 8بجکر 8منٹ پر چکلالہ ، رات 9بجکر 52منٹ پر جہلم ، رات 10بجکر 33منٹ پر لالہ موسیٰ، رات 10بجکر 51منٹ گجرات، رات 11بجکر 9منٹ پر وزیر آباد، رات 11بجکر 36منٹ پر گوجرنوالہ اور رات 12بجکر45منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔