کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کردیا۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانزنے پہلی بار شرکت کی تھی جس میں شعیب ملک کو کپتان ،وسیم اکرم کو ڈائریکٹر اور آسٹریلوی ٹام موڈی کو ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔یہ مشہور ٹی ٹوئنٹیٹورنامنٹ کی چھٹی ٹیم تھی جس نےپانچ اعشاریہ دو ملین ڈالرز سالانہ ادائیگی کے بعد یہ فرنچائز خریدی تھی۔پہلے سال پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایک مالک کی کمپنی دیوالیہ ہوگئی جس کے بعد اس نے اپنے شیئرز فروخت کردیئے تھے۔جبکہ ایک اور مالک کے بھائی کو دو دن پہلے نیب نے ایک کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔ملتان سلطانز کے مالکان اس وقت مشکلات میں گرفتار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کر دیاگیا ہے۔ ملتان سلطانز کو 2 ماہ سے یاد دہانی کرائی جا رہی تھی کہ وہ 5.2 ملین ڈالر بینک گارنٹی منی جمع کرائیں لیکن فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم کیا گیا۔نئے ٹینڈر تک مالکانہ حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہوں گے۔ملتان کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ذمے داریاں پی سی بی کے پاس ہوں گے۔ پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہپی ایس ایل کے بہتر مستقبل کیلئے کنٹریکٹ کی پابندی بہت ضروری تھی، ا پارٹنرز کو یقین دلاتے ہیں کہ پی ایس ایل فورتھ وقت پر شیڈول کے مطابق ہوگا۔