• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹرین کو مزید5 اسٹیشنوں پر رُکنے کی اجازت

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے لاہور،راولپنڈی کے درمیان نئی چلنے والی راولپنڈی ٹرین (109UP/110DN)کو5مزید اسٹیشنوں پر رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ راولپنڈی ٹرین (109UP) لاہور سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر 10بجکر56منٹ پر گوجرنوالہ ، 11بجکر 25منٹ پر وزیرآباد، 11بجکر 43منٹ پر گجرات ، 12بجکر 03منٹ پر لالہ موسیٰ ، 12بجکر 36منٹ پر جہلم ، 2بجکر 30منٹ پرچکلالہ اور 2بجکر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے یہ ٹرین راولپنڈی ٹرین (110DN)رات 8 بجے روانہ ہوکر 8بجکر 8منٹ پر چکلالہ ، رات 9بجکر 52منٹ پر جہلم ، رات 10بجکر 33منٹ پر لالہ موسیٰ، رات 10بجکر 51منٹ گجرات، رات 11بجکر 9منٹ پر وزیر آباد، رات 11بجکر 36منٹ پر گوجرنوالہ اور رات 12بجکر 45منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔
تازہ ترین