ملتان ڈویژن میں اسموگ کنٹرول مہم جاری ہے ، دھواں دینے والی فیکٹریوں ، گاڑیوں ، بھٹوں پر پابندی عائد ، مقدمات درج ، فصلوں کی باقیات جلانے اور کوڑے کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت چالان اور مقدمات درج کر لئے گئے ۔
ملتان ڈویژن کے اضلاع ، وہاڑی ، لودھراں اور خانیوال میں بھی اسموگ کنٹرول مہم جاری ہے ۔
ترجمان کمشنر ملتان ارم سلیمی کے مطابق ملتان میں اب تک دھواں دینے والی 176 فیکڑیوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں ، دھواں خارج کرنے والی 66 انڈسٹریز کے مالکان پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
ضلع بھر کے 98 فیصد بھٹے بند ہیں ، جبکہ بھٹے بند نہ کرنے پر 63 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف ۔ آئی ۔ آر درج کی گئی ہیں ، فصلوں کی باقیات جلانے پر 19 افراد پر مقدمہ درج اور کوڑے کو آگ لگانے پر 41 افراد کا چلان کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون ، 100 افراد چالان اور ان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
ضلع خانیوال میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 7 اور بھٹہ بند نہ کرنے پر 4 افراد پر مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
ضلع وہاڑی میں دھواں دینے والی 129 گاڑیوں کے چالان اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 8 افراد پر ایف ۔ آئی ۔ آر درج کی گئی ہے ۔
ضلع لودھراں میں 125 بھٹے بند ہیں جبکہ 6 بھٹے بند نہ کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔